کچھ مجبوریاں کچھ تلخیاں اور کچھ غلطیاں
تحریر کا عنوان : #کچھ_مجبوریاں_کچھ_غلطیاں_اور_کچھ_تلخیاں
میں محمد لقمان مانی پوریا ایک ووٹر کی حیثیت سے یہ تحریر لکھ رہا ہوں اگر میری کوئی بات آپ کےلئے باعث عذر ہو تو میں معذرت خواہ ہوں
بات کرتے ہیں جنرل الیکشن 2018 کی جب گوجرہ کی معزز شخصیات محترم جناب میاں طارق محمود صاحب جہنوں نے پی پی 119 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا اور دوسرے تھے محترم جناب اسامہ حمزہ صاحب جہنوں نے این اے 111 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا دونوں ہی پاکستان تحریک انصاف کے مضبوط ترین امیدوار تھے
دونوں ہی ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر کام کررہے تھے اگر ایک دل ہوتا تو دوسرا اس کی دھڑکن ہوتا پھر ایسی کالی آندھی چلی جو اس پیار ، محبت اور خلوص کو اپنے ساتھ اڑا کر ساتھ لے گئی اور جاتے جاتے کچھ مجبوریاں کچھ غلطیاں اور کچھ تلخیاں چھوڑ گئی
جنرل الیکشن کے دن پاس آرہے تھے گہما گہمی بھی عروج پر پہنچ چکی تھی ووٹرز بھی اپنے اپنے امیدوار کی سپورٹ میں دن رات کام کررہے تھے سیاسی پارٹیاں بھی امیدواروں کی ٹکٹوں کا اعلان کررہی تھی اب گوجرہ والوں کی نظر پی پی 119 اور این اے 111 کے امیدواروں پر تھیں کہ ٹکٹ کس کو ملتی ہے
وقت گزرتا گیا اور وہ وقت پاس آپہنچا جب ساری ٹکٹوں کا پارٹی کی جانب سے اعلان ہوگیا اور تب ٹکٹ پی پی 119 کی میاں طارق محمود صاحب کی بجائے کوئی اور ہی لے گیا سارے ووٹرز پارٹی کے اس فیصلے پر ناخوش تھے اور ادھر میاں طارق محمود صاحب سے بھی نا انصافی ہوئی تھی اب میاں طارق محمود صاحب بھی آگ بگولہ ہوگئے اور پارٹی کی اس ناانصافی پر بول اٹھے
جو لوگ اس سازش میں ملوث تھے وہ کونسا کچھ سہی کررہے تھے ان لوگوں نے سب سے زیادہ نقصان پارٹی کو پہنچایا اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ پاکستان تحریک انصاف کو دونوں سیٹوں سے ہاتھ دھونا پڑے آخر پارٹی کو بھی غلط فیصلے کی سزا ملنی چاہیے تھی
یہ کہانی یہیں ختم نہیں ہوئی اب میاں طارق محمود صاحب کو غصہ یہ تھا کہ اسامہ حمزہ صاحب بھی اس سازش کا حصہ تھے ادھر اسامہ حمزہ صاحب کہتے ہیں کہ کچھ مجبوریاں کچھ غلطیاں اور کچھ تلخیاں
جو بھی ہوا وہ غلط ہوا چاہے کوئی مجبوری کچھ غلطی اور کچھ تلخی کی وجہ سے ہوا سراسر ناانصافی میاں طارق محمود صاحب کے ساتھ ہوئی لیکن کچھ مجبوریاں کچھ غلطیاں اور کچھ تلخیاں بھی تھی جو آج بھی موجود ہیں
میں ایک ووٹر اور ایک پارٹی ورکر ہونے کی حیثیت سے اتنا ہی کہہ سکتا ہوں کہ لہذا اب ان مجبوریوں غلطیوں اور تلخیوں کو دور کیا جائے اور سب پارٹی ووٹرز آپ دونوں کو اکٹھا ایک سٹیج پر دیکھنا چاہتے ہیں اگر پہلے ایک دل تھا تو دوسرا اس کی دھڑکن تھا اب بھی ایسا ضرور ہوسکتا ہے دلوں کی میل کو دور کریں اور ہم ووٹرز کا مان رکھے
اللہ تعالیٰ ہمارے دونوں لیڈروں کو نیکی کی راہ پر گامزن کریں اور دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے اور شیطان کے شر سے دور رکھیں (آمین)
تحریر گزار :
محمد لقمان مانی پوریا
مانی پوریا
Good
ReplyDeleteNice
ReplyDeleteNice
ReplyDeleteMai Agar kuch bolo ga to mjy bht phone calls ayen gi so I liye bahi no comments or 2 ni balky 3no sy har gyi thi pti luqman sv
ReplyDeleteنوکریاں ہی نوکریاں!
ReplyDeleteکیا آ پکو ایک اچھی جاب کی تلاش ہے؟
تو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔۔۔
PS JOBS HUB
ایک ایسی ویب سائٹ ہے جہاں سے آپ کو ملے اچھی جاب۔ وہ بھی بلکل مفت۔
ابھی لنک پر کلک کریں بہت ساری نوکریاں آپ کا انتظار کر رہی ہیں۔
https://jobs.thepakstudio.com/jobs/
روزانہ نوکریوں کے اشتہارات واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
----------------------------
Group 2
https://chat.whatsapp.com/D1jmFa3iI1dC1IFpGQB5o2
Group 1
https://chat.whatsapp.com/IPP1lbAeUTpGbQZYIpgqUZ
ٹیلی گرام:
https://t.me/psjobshub
---------------------
نوٹ: اسے اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کریں اور خدمت خلق میں اپنا حصہ ڈالیں
آپکے شیئر سے کسی کا بھلا ہو جائے، یہ بہت بڑی نیکی ہے۔۔۔۔ شکریہ
Click Here and Get Job
ReplyDelete