World's Biggest Man made Charpai, Dera Ghazi Khan Punjab , Pakistan
World's Biggest Man made Charpai, Dera Ghazi Khan Punjab
انسانی ہاتھ سے بنی دنیا کی سب سے بڑی چارپائی۔ یہ چارپائی کے معیار پر پورا اترتی ہے۔ اس میں لکڑی اور پیش کا استعمال کیا گیا ہے اور اس کے چار پائے ہی ہیں۔
کہتے ہیں کہ الیگزانڈر برنس جب 1837-37 میں ڈیرہ غازی خان گیا تھا تو شہر میں 1597 دکانیں تھیں جن میں چالیس دکانیں نان بائیوں کی تھیں. الیگزانڈر برنس یہ نہ لکھ سکا کہ شہر میں وہ بڑی بڑی چارپائیاں کتنی تھیں جنھیں لوگ ھماچی کہتے ہیں. یہ ایک بہت بڑی چارپائی ہوتی ہے اور بعض اوقات درخت کے تنے کے اس کے پائے اور لمبے لمبے سے اس کے بازو ہوتے ہیں. اس پر کبھی کبھی چالیس آدمی بھی بیٹھ جاتے ہیں اور وہاں بیٹھ کر مجلس کرتے ہیں.
مشتاق یوسفی مرحوم لکھتے ہیں
"ایشیا نے دنیا کو دو نعمتوں سے روشناس کیا. چائے اور چارپائی"
اردو میں چارپائی کی جتنی قسمیں ہیں اس کی مثال اور کسی ترقی یافتہ زبان میں شاید ہی مل سکیں. کھاٹ، کھٹا، کھٹیا، کھٹولا، اڑن کھٹولا، کھٹولی، کھٹ، چھپر کھٹ، کھڑا، کھری، جھلگا، پلنگ، پلنگڑی، ماچ، ماچی، ماچا، چارپائی، نواری، مسہری، منجی. یہ نامکمل سی فہرست صرف اردو کی وسعت ہی نہیں بلکہ چارپائی کی ہمہ گیری پر دال ہے.
چارپائی کی دلکشی کا سبب وہ خوش باش لوگ ہیں جو اس پر اٹھتے بیٹھتے ہیں. غور کریں تو مباحثے اور مناظرے کے لئے چارپائی سے بہتر کوئی جگہ نہیں. اس کی بناوٹ ہی ایسی ہے کہ فریقین آمنے سامنے نہیں بلکہ عموما اپنے حریف کی پیٹھ کا سہارا لے کر آرام سے بیٹھتے ہیں
.اور بحث و تکرار کے لئے اس سے بہتر طرز نشست ممکن نہیں. کیونکہ دیکھا گیا ہے کہ فریقین کو ایک دوسرے کی صورت نظر نہ آئے تو کبھی آپے سے باہر نہیں ہوتے.
Article Copy " Abdul Rehman Palwa" (Vlogger, Youtuber)
#palwadowntheroad #deraghazikhan #punjab #travel #travelblogger


Comments
Post a Comment
Thanks Dear ,