Today's blog on Punjab's largest YouTube channel Punjabi Lehar Written By Luqman Manipuria

آج بات ہوگی پنجاب کے سب سے بڑے یوٹیوب چینل "پنجابی لہر" کی پنجابی لہر پنجابیوں کی جان اور شان ہے
پنجابی لہر 23 نومبر 2013 کو وجود میں آیا اور اس کے بانی ایک ٹریفک پولیس کے ملازم تھے اس چینل نے اب تک 1000 سے زائد ویڈیوز کی ہیں اس چینل کی کیٹگری "آزادی کے وقت کے بزرگوں کے انٹرویوز ہے" یہ پنجابی لہر پنجاب سے شروع ہوئی تھی اب اس لہر کے اعداد وشمار یوں ہیں اس چینل کے اب تک کے ٹوٹل ویوز 88.76M ہیں یعنی 88 لاکھ 76 ہزار ہیں اس چینل کے سبسکرائبرز 566K یعنی 5 لاکھ 66 ہزار ہیں یہ چینل دنیا کا 61792 نمبر پر ہے اور اس کے فالورز زیادہ تر امریکہ میں مقیم ہیں یہ تو تھے اس چینل کے اعداد وشمار جو میں نے بیاں کردیے اب بات شروع کرتے ہیں چینل کے بانی کے بارے میں اور بات شروع کرتے ہیں ان کو یہ خیال کیسے آیا میرا نام محمد لقمان مانی پوریا ہے اور میں ایک سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ہوں اس چینل کے بانی کا نام "ناصر ڈھلوں" ہے ناصر ڈھلوں ایک عام سا ٹریفک ملازم تھا جو صبح اپنی ڈیوٹی پر جاتا اور شام کو واپس آتا رات کو اپنے ضعیف عمر والد کے پاس بیٹھ جاتا والد صاحب ان کو آزادی کے واقعات سناتے کہ ہم نے اس طرح پاکستان آکر بسیرا کیا
وقت گزارتا گیا اور پھر ایک دن ناصر ڈھلوں نے دماغ میں ایک خیال آیا کہ کیوں نہ میں ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کروں تو انہوں نے سادہ سے فون کے ساتھ ایک بزرگ کی ویڈیو بنائی اور اپلوڈ کردی ویڈیو پر شروع شروع میں کوئی اتنا رسپانس تو نہیں ملا لیکن انہوں نے اپنے اس کام کو مسلسل جاری رکھا اور موبائل سے ویڈیو بناتے اور موبائل پر ہی تھوڑی بہت ایڈیٹنگ کرتے اور اپلوڈ کردیتے آہستہ آہستہ لوگوں نے رسپانس دینا شروع کردیا ناصر ڈھلوں کو اور ہمت ملی ساتھ ساتھ اپنی ٹریفک پولیس کی ڈیوٹی کرتے اور ساتھ ساتھ ویڈیوز بھی اپلوڈ کرتے رہتے وقت نہ ٹھہرا اور چلتا گیا پھر ایک دن انہوں نے فیصلہ کیا کہ اب ڈبل کام نہیں ہوتا اور انہوں نے اپنے چینل کو فل ٹائم دینے کا عزم کیا پھر انھوں نے اپنی ٹریفک پولیس کی نوکری کو چھوڑ دیا اور آزاد ہوگئے تب ایک الگ ہی کفیت تھی او میرے بھائی معذرت اتنا کچھ لکھ دیا ایک خاص بندے کا ذکر ہی نہیں کیا گیا پیارے بھائی معاف کرنا مجھے
جہاں بات کی چینل کے بانی ناصر ڈھلوں کی وہاں پر ہی بات میرے پیارے ویر پاجی "سردار پپندر سنگھ لولی" لولی پاجی کا اس چینل کی مقبولیت میں اہم کردار ہے بلکہ اگر یہ بھی کہا جائے کہ لولی اس چینل کا دل ہے تو یہ بھی کہنا غلط نہ ہو لولی دل ہے تو ناصر دماغ ہے انہوں نے مل پر اس چینل کو مقبولیت بخشی اور پوری دنیا میں اپنے نام کا لوہا منوایا
اس چینل کی اہم بات یہ جو مجھے بہت پسند آئی کہ انھوں نے کبھی بھی اپنے چینل کو سیاست کے قریب نہیں جانے دیا اور ہمیشہ ہی مثبت کام کیا ناصر ڈھلوں اور لولی پاجی اب تک قریبا 200 سے زائد خاندانوں کو آپس میں ملوا چکے ہیں جو آزادی پاکستان کے وقت ایک دوسرے سے بچھڑ گئے تھے ان کی ایک اہم کہانی دو بھائیوں کی جو پچھلے دنوں ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی سکہ خان کی
جو بچپن میں کی ایک دوسرے سے بچھڑ گئے تھے وہ بھی انہوں نے 80 سالوں بعد آپس میں ملوا دیے پنجابی لہر نے جو کام کردیا وہ نہ ہی کوئی جلدی کرسکتا ہے اور نہ ہی کرنے کا سوچ سکتا ہے انھوں نے اپنی ویڈیوز کے ذریعے پاکستان کا امیج اس قدر بہتر کیا کہ کہ اب ہر ٹورسٹ پاکستان آنے کا شوق رکھتا ہے ان کی ویڈیوز دیکھ کر پتا نہیں اب تک کتنے انٹرنیشنل سوشل میڈیا سٹارز پاکستان آچکے ہیں ابھی لکھنے کو تو بہت کچھ ہے پنجابی لہر کے بارے میں لکھتا رہوں تو ہوسکتا ہے رات ختم ہوجائے لیکن ان کی خصوصیات ختم نہ ہو
میری دعا ہے کہ اللہ اس چینل کہ بانی ناصر ڈھلوں اور لولی پاجی کو صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائے اور اس چینل کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے
اگر تو آپکو میری اس چینل کے بارے میں چھوٹی سی کاوش پسند آئے تو اس بلاگ کو واٹس ایپ گروپس اور اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شئیر ضرور کریں اور ساتھ کمنٹ میں جاکر اپنی رائے ضرور دیں آپ کا اپنا "محمد لقمان مانی پوریا"

Comments

Post a Comment

Thanks Dear ,