First, Imran Khan revealed that the United States was trying to overthrow his government.

سب سے پہلے عمران خان نے انکشاف کیا کہ امریکہ ان کی حکومت ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس کے بعد قومی سلامتی کمیٹی نے اس بات کی تصدیق کی۔ پھر چینی وزیر خارجہ نے اس طرف اشارہ کیا، اس کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کو ادارے کا موقف قرار دیا۔ اب روسی وزیر خارجہ نے صاف کہہ دیا ہے کہ امریکہ عمران خان کی حکومت ختم کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ ترکی کے اخباروں میں یہی بات ہو رہی ہے، ایرانی میڈیا بھی شور مچا رہا ہے۔ گویا پوری دنیا کو اس معاملے کا پتا ہے لیکن اگر کسی کو علم نہیں تو وہ ہمارے کچھ چینلز، اینکرز اور اپوزیشن رہنما ہیں جو باؤلے ہوئے پھرتے ہیں۔ عمران خان کے مخالف ٹی وی چینلز، اینکرز اور اپوزیشن رہنماؤں مسلسل امریکہ کے حق میں صفائیاں دے رہے ہیں، کبھی خط کو جعلی قرار دیتے ہیں، کبھی کہتے ہیں کہ فوج نے بھی خط پر اعتراض کیا اور ثبوت مانگے، کبھی فوج سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ خط کی تصدیق کرے۔ فوج نے تصدیق کی تو اب نئے مطالبے سامنے لا رہے ہیں۔ سچ اور جھوٹ کی ایک لڑائی ہے جس میں اکیلا عمران خان کھڑا ہے اور جواب میں چاروں طرف سے جھوٹ اور پراپیگنڈہ کی منظم مہم جاری ہے۔ اب اپوزیشن رہنما اور میڈیا ایک منظم طریقے سے سپریم کورٹ اور فوج پر شدید دباؤ ڈال رہے ہیں کہ یہ دونوں ادارے عمران مخالف فیصلے صادر کریں تاکہ حکومت ختم ہو اور اپوزیشن اقتدار میں آ کر میں قوانین تبدیل کرے، کرپشن کیسز ختم کرے، اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ کا حق ختم کرے، ای وی ایم ختم کریں، الیکشن چرانے کے لیے بیوروکریسی اور دیگر اداروں کو کنٹرول کرے اور عمران خان کی سیاست ایک بار مکمل طور پر ختم کر دے تاکہ دو خاندان ہمیشہ کے لیے پاکستان پر حکمرانی کریں۔ یہ پاکستان کے لیے ایک فیصلہ کن موڑ ہے۔ دیکھتے ہیں کہ قدرت نے کیا فیصلہ سوچ رکھا ہے۔ کیا روایتی سیاستدان ہی ہم پر مسلط کیے جائیں گے یا پاکستان ایک جدید ترقی یافتہ ریاست بن پائے گا؟ یہ ہماری آنے والی نسلوں کے مستقبل کا سوال ہے۔ اس لیے پراپیگنڈہ میں آئے بغیر اپنی عقل استعمال کریں اور حق کا ساتھ دیں۔ اور لوگوں کو بھی حقائق سے آگاه کريں ! "محمد لقمان مانی پوریا"

Comments