How did I get interested in journalism and who were my idols?
آج کی تحریر کا عنوان : صحافت میں میرا شوق
یہ بات ہے 2015 کی جب میری فرینڈ لسٹ میں "سلطان سدھو" نامی شخص کی آئی ڈی آئی
اس آئی ڈی پر عموماً ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی خبریں شائع ہوتی تھی
چھوٹی سی چھوٹی اور بڑی سے بڑی خبر مجھے اس آئی ڈی سے پڑھنے کا موقع ملتا اور معلومات حاصل ہوتی اس آئی ڈی کو میں دن میں کئی کئی بار اوپن کرکے خبریں پڑھتا رہتا تھا
ان دنوں سوشل میڈیا پر کوئی عروج بھی نہ تھا اور نہ ہی کسی کو سوشل میڈیا کے بارے میں اتنی معلومات تھی
لوگ صرف اپنی تصاویر شئیر کرنے کےلئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے تھے
پھر آہستہ آہستہ میری دلچسپی خبروں میں بڑھنا شروع ہوگئی پھر کچھ مہینوں بعد سلطان سدھو بھائی کا ایک فیس بک پیج "ٹوبہ ٹیک سنگھ بائی سلطان سدھو" سامنے آیا جو فیس بک پر 2 لاکھ فالورز کے ساتھ آج بھی موجود ہے
میں اس پیج سے خبریں پڑھتا پڑھتا خبروں کو کاپی کرکے اپنی آئی ڈی پر شئیر کرنے لگ پڑا
اس پیج پر روزانہ کی بنیاد پر گوجرہ کی تین سے چار خبریں شئیر ہوتی تو میں فوری وہاں سے کاپی کرکے پیسٹ کر دیتا
کسی کو کوئی معلومات چاہیے ہوتی تو وہ یہی بولتا کہ لقمان کو پتا ہوگا اس سے مجھے موٹیویشن ملتی کہ لوگ میری آئی ڈی پر خبریں پڑھتے ہیں میری دلچسپی دن بہ دن بڑھتی گئی
پھر ایک دن میں اکیلا بیٹھا سوچ رہا تھا کہ اپنا ایک فیس بک پیج بناؤ لیکن کوئی نام نہیں مل رہا تھا کہ پیج کا نام سے بناؤ
سلطان سدھو بھائی کا پیج ہی وزٹ کرتا تھا جس کا نام بھی مجھے بہت پسند تھا
"ٹوبہ ٹیک سنگھ نیوز بائی سلطان سدھو" جس میں ٹوبہ ٹیک سنگھ کا نام بھی آجاتا تھا اور سلطان سدھو بھی ساتھ آجاتا تھا
بار بار ایک ہی خیال آتا کہ کچھ ایسا منفرد سا نام ہو جس میں میرا نام بھی ہو اور میرے شہر کا نام بھی ہو
تو پھر "لقمان گوجرہ نیوز" نام کی آمد ہوئی
پھر میں نے 2015 میں اپنے پیج کا نام "لقمان گوجرہ نیوز" رکھا
اللہ تعالٰی کا نام لے کر شروع کیا
خبریں شئیر کرنا شروع کی بہت کچھ سیکھا سلطان سدھو بھائی
اپنا سفر 0 سے شروع کیا تھا آج الحمداللہ 1 لاکھ 30 ہزار فالورز ہیں پیج پر
اس وقت بھی سلطان سدھو بھائی میرے آئیڈیل تھے اور آج بھی ہیں
سلطان سدھو بھائی سے ملاقات کرنا اور تصویر لینا میری زندگی کی ایک خواہش تھی جو الحمداللہ پوری ہوگ
ئی
2015 سے لےکر 2022 تک میری صرف ایک ہی ملاقات ہوئی لیکن اس ملاقات کے موقع پر مجھے بہت خوشی ہوئی
جس شخص سے اتنا کچھ سیکھا ہو اور اسی کے ساتھ آپ کی ملاقات ہو اس سے بڑھ کر اور کیا خوشی ہوسکتی ہے
مجھے صحافت کا شوق سلطان سدھو بھائی کی خبریں پڑھ پڑھ کے پڑا
اللہ پاک سلطان سدھو بھائی دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے آمین
"محمد لقمان مانی پوریا"
Comments
Post a Comment
Thanks Dear ,